چیئرمین صفورا ٹاؤن سے ممتاز اسلامی مفکر ڈاکٹر جمیل راٹھور ودیگر کا والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

چیئرمین صفورا ٹاؤن سے ممتاز اسلامی مفکر ڈاکٹر جمیل راٹھور ودیگر کا والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی سے ڈائریکٹر پرچیز محمد اکرم خان،ڈائریکٹر لوکل ٹیکسز محمد عمران ،ڈائریکٹر پارکس غوث بخش کھاکھرانی سمیت ممتاز اسلامی مفکر ڈاکٹر جمیل راٹھور اور ٹاؤن کے ملازمین نے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے کے ساتھ مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے تمام کا شکریہ  ادا کیا کہ وہ ان کے دکھ میں شریک ہوئے.

ڈائریکٹر پارکس غوث بخش کھاکھرانی کے ہمراہ محکمہ پارکس کے افسران وملازمین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ پارکس کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں.

اس موقع پر چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا کہ پارکوں،میدانوں،گرین بیلٹس اور چوراہوں کو خوبصورت کرنے کیلئے محکمہ پارکس کاموں کی رفتار کو بڑھائے خاص طور پر پارکوں میں تعینات عملہ اپنی خدمات بھرپور طریقے سے سر انجام دے  انہوں نے ڈائریکٹر پارکس کو ہدایت کی کہ وہ ٹاؤن میں موجود پارکوں،میدانوں کی صورتحال کے متعلق مکمل رپورٹ پیش کریں جس کو سامنے رکھتے ہوئے ایسے  پارکوں ومیدانوں کی صورتحال کو بتدریج بہتر کیا جائے گا جو کہ زبوں حالی کا شکار ہیں انہوں نے مزید ہدایت کرتے ہوئے انہیں کہا کہ آجکل شدید گرمیاں پڑ رہی ہیں لہذا جو ملازمین دھوپ میں کام کر رہے ہیں ان کا خاص خیال رکھا جائے بہتر یہ ہوگا کہ شدید دھوپ کے قت کے بجائے ٹھنڈے اوقات کار میں ان سے کام لیا جائے تاکہ ان کی صحت متاثر نہ ہو.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں