سیتاروڈ میں ایم ایل ٹو پر ٹرینوں کی بندش کے خلاف احتجاج

سیتاروڈ میں ایم ایل ٹو پر ٹرینوں کی بندش کے خلاف احتجاج

سیتاروڈ( رپورٹ: منور سولنگی) ایم ایل سندھ لاڑکانہ دادو لائن بند ٹرینوں کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری ہے۔

ایم ایل ٹو لاڑکانہ-دادو سیکشن پر چلنے والی تین ٹرینوں موئن جو دڑو، بولان میل اور خوشحال خان خٹک بند ہونے کے خلاف سیتا سرجنہار فورم کی جانب سے مشہور میمن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج میں شہزاد علی میمن، ممتاز علی سولنگی، ارباب علی جانوری، غلام حسین ملک، طارق علی جوکیو، اذان علی میمن، عبدالرزاق سیال، محمد عمر ملک و دیگر نے شرکت کی

شرکاء نے ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر فورم کے رہنما مشہور میمن اور دیگر نے کہا کہ ایم ایل ٹو سندھ میں چلنے والی ٹرینوں کو روکنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے، ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پنجاب میں چلنے والی ٹرینوں کے لیے ایندھن موجود ہے لیکن ایم ایل ٹو  کے لئے نہیں۔

رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ موئنجو داڑو، بولان میل اور خوشحال خان خٹک ٹرین کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ عوام آسانی سے سفر کر سکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں