ترقیاتی کاموں سے ٹاؤن کا انفراسٹرکچر بہتر ہورہا ہے جس سے عوام کا معیارِ زندگی بھی بلند ہو رہا ہے:محمد یوسف

ترقیاتی کاموں سے ٹاؤن کا انفراسٹرکچر بہتر ہورہا ہے جس سے عوام کا معیارِ زندگی بھی بلند ہو رہا ہے:محمد یوسف

کراچی: چیئرمین محمد یوسف کا سیکٹر 11-A   اور  -B 11  میں  پیور بلاک کے زریعے پختہ کی جانے والی گلیوں اورعلاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے کی مختلف گلیوں میں ہونے والے تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی سہولیات کی بہتری کو خوش آئند قرار دیا۔دورے کے دوران یونین کونسل نمبر 12 کے چیئرمین عظیم انور، اسٹینڈنگ کمیٹی نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین توقیر خان، انچارج بی اینڈ آرڈیپارٹمنٹ فیصل صغیر، انجینئرB&R   صفدرحسین،انجینئرB&R  ساجد صدیقی بھی موجود تھے۔

چیئرمین محمد یوسف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں تعمیر و ترقی کا سفر پوری رفتار کے ساتھ جاری ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف سڑکیں اور گلیاں تعمیر نہیں کر رہے بلکہ ایک بہتر اور باوقار شہری ماحول تشکیل دے رہے ہیں جہاں عوام کو صاف ستھرا، محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ ماحول میسر آ سکے۔ سیکٹر-A  11 اور-B  11  میں بڑی تعداد میں گلیوں کو پیور بلاک لگا کر پختہ کیا جا چکا ہے جبکہ مزید علاقوں میں بھی ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ماضی میں عوام کو ٹوٹی سڑکوں، گندگی اور سیوریج کے مسائل کا سامنا تھا لیکن اب مرحلہ وار منصوبہ بندی کے تحت پہلے پانی اور سیوریج کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں تاکہ بعد میں تعمیر ہونے والی سڑکیں اور گلیاں دیرپا ثابت ہوں۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ ہم نمائشی سیاست پر نہیں بلکہ عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،عوام نے ہمیں خدمت کے لیے منتخب کیا ہے اور ہم ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صرف اینٹیں لگانا نہیں بلکہ عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

محمد یوسف نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف سیکٹرز میں جاری ترقیاتی کاموں سے نہ صرف شہری انفراسٹرکچر بہتر ہوگا بلکہ عوام کا معیارِ زندگی بھی بلند ہوگا۔ بلدیاتی ادارے محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائیں۔علاقہ مکینوں نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن اور متعلقہ عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ترقیاتی کاموں کا یہی سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں