کراچی کی تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز سے مبینہ جعلی بھرتیوں اور پروموشنز متعلق تفصیلات طلب
ریجنل ڈائریکٹوریٹ لوکل گورنمنٹ کراچی کی جانب سے تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے میونسپل کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں کراچی بھر کی TMCs میں ہونے والی تقرریوں اور پروموشنز کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق سندھ حکومت کے احکامات پر ملازمین کی تقرریوں، پروموشنز اور سروس ریکارڈ کی تصدیق کی جائے گی تاکہ تنخواہوں کی ادائیگی کے عمل میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔
اس سلسلے میں ہر ٹاؤن کے HRM/Admin افسران کو ملازمین کی مکمل سروس فائلوں سمیت طلب کرلیا گیا ہے۔
کراچی کی مختلف ٹاؤنز کے لیے مئی اور جون 2026 کی تاریخیں مقرر کردی گئی ہیں، جہاں ملازمین کے ریکارڈ کی باقاعدہ ویریفکیشن کی جائے گی۔
یہ اقدام مبینہ جعلی بھرتیوں، غیرقانونی پروموشنز اور تنخواہوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے

