سیتاروڈ کے ٹاؤن چیئرمین قمبر لغاری ضلعی قیادت پر برس پڑے، من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کا الزام
سیتاروڈ(رپورٹ: منور سولنگی) حلقے کے منتخب نمائندوں کے پاس اپنے ترقیاتی منصوبوں پر کوئی چیک بیلنس نہیں، ان کے من پسند ٹھیکیداروں نے اپنے کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کر کے ریکارڈ کرپشن کی ہے، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے موجودہ ایم این اے عرفان ظفر لغاری کے چچا اور سیتاروڈ کے ٹاؤن چیئرمین قمبرعلی خان لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
قمبر علی خان لغاری کا مزید کہنا تھا کہ منتخب عوامی نمائندے عوام سے دور بند کمروں میں اپنے من پسند لوگوں سے ملنے میں مصروف ہیں۔ عوام تکلیف میں ہیں۔ انہیں پارٹی کے وفادار اور سینئر کارکنوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ حلقے کا ایم پی اے اتفاقاً منتخب ہوا۔ عوام نے اسے ووٹ دیا لیکن وہ حلقے کے لوگوں کے پاس بھی نہیں جاتا۔اگر میں انہیں سچ کہتا ہوں تو پھر وہ تمام میرے خلاف پارٹی کے پاس چلے جاتے ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی و ٹاؤن چیئرمین قمبر علی خان لغاری نے کہا کہ پارٹی قیادت کے پاس بھی اندھیرہ ہے۔ سزا و جزا کا کوئی نظام نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کے ضلعی صدر بھی اپنی پالیسیوں پر عمل کرتے ہیں اور بند دروازوں کے پیچھے فیصلے کرتے ہیں۔ میں نے اپنی ساری زندگی پارٹی کو دے دی لیکن انہوں نے مجھے یکسر نظر انداز کر کے دیوار سے لگا دیا۔ ترقیاتی منصوبوں سمیت ضلع کے تنظیمی معاملات میں مشورے اور رائے نہیں لی جاتی۔ سینئر لیڈروں کے ساتھ ایسا سلوک کرنا ناانصافی ہے جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ عوام کو کس قسم کی پریشانی کا باعث ہوں گے۔
قمبر علی خان لغاری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کی خاطر نبھارہے ہیں، باقی ان لیڈران کے کرتوتوں کے کیا اچھے چٹھے ظاہر کریں، دنیا میں پیسہ ہی سب کچھ نہیں، یہ دنیا فانی ہے، سب کچھ سب کے لیے ہے۔ ہمیں یہاں سے جانا ہے، انسان کا کردار ہے جو وہ یہاں ادا کریں گے۔ اب خون کے رشتوں میں بھی آگ لگ گئی ہے۔ میں موجودہ ایم این اے عرفان ظفر لغاری کا چچا ہوں لیکن وہ بھی مجھے نظر انداز کرتے ہیں۔ میں ٹاؤن کا چیئرمین ہوں لیکن ٹاؤن چیئرمین اور کونسل کی طرف بھی توجہ نہیں دیتے۔ انہوں نے شہر کے پیور بلاکس کے ٹھیکے اپنے من پسند لوگوں کو دیے ہیں، جو منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کر کے ریکارڈ کرپشن کر رہے ہیں۔
