کراچی: کورنگی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے معرکہ حق بنیان مرصوص ریلی کا انعقاد

کراچی: کورنگی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے معرکہ حق بنیان مرصوص ریلی کا انعقاد

کراچی: کورنگی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے معرکہ حق بنیان مرصوص ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر مسعود بھٹو اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین محمد نعیم شیخ نے کی۔

معرکہ حق بنیان مرصوص ریلی میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔

چیئرمین کورنگی ٹائون نعیم شیخ اور ڈی سی کورنگی مسعود بھٹو کا کہنا تھا بنیان المرصوص معرکہ حق کو ایک سال ہوگیا پاک فوج پر ہمیں فخر ہے جو بہادری کی بڑی مثال ہے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اور پاک افواج ایک ساتھ ہیں اگر دوبارہ بھارت نے کسی قسم کی حرکت کی تو اسے پہلے سے بھی سخت جواب دیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں