کراچی میں بیوٹیفکیشن زونز قائم کرنے کا فیصلہ
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت محکمہ انجینئرنگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
میونسپل کمشنر ابرار جعفر، مشیرِ مالیات گلزار ابڑو، ڈی جی ٹیکنیکل سروسز طارق مغل اور دیگر افسران کی شرکت۔
شہر میں بیوٹیفکیشن زونز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا
ڈی جی ٹیکنیکل سروسز کی جانب سے میئر کراچی کو مختلف اسکیموں پر بریفنگ دی۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ ہر روڈ اسکیم کے ساتھ بیوٹیفکیشن کا کام لازمی کیا جائے، ترقیاتی منصوبوں کو خوبصورت بنایا جائے۔ مجھے 30 جون کی ڈیڈ لائن کے مطابق کام مکمل چاہیے۔اس سال مون سون اور بارشوں کا زیادہ امکان ہے، شہریوں کو مزید مشکلات میں نہیں ڈال سکتے۔
مرتضی وہاب نےکہا کہ بڑی سڑکوں پر کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، فنڈز موجود ہیں، بلدیہ عظمیٰ کی مکمل توجہ کام پر ہونی چاہیے۔چھٹی کے دن بھی کام جاری رکھا جائے، عوام کے مسائل ہر حال میں حل کریں گے۔شہریوں کو اب عملی کام نظر آ رہا ہے، منصوبوں کو مزید بہتر اور خوبصورت بنایا جائے۔میری توجہ صرف کام تک محدود نہیں بلکہ شہر کو مزید خوبصورت بنانا بھی ہے۔شہر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور گرین سڑکوں پر گرین بیلٹس قائم کی جائیں۔
