معرکہ حق: بہادر مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا:نعیم شیخ
کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی محمد نعیم شیخ نے معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق ہماری قومی یکجہتی اور سیسہ پلائی دیوار جیسے اتحاد کی علامت ہے۔ بہادر مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔
انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔”ہم ہیں بنیان مرصوص” کے جذبے کے تحت پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایک سال قبل پاک فوج نے ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے
چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی محمد نعیم شیخ کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی نے خطے میں پاکستان کی فوجی برتری اور سلامتی کو مزید مستحکم کیا۔ یہ دن دشمن کے لیے ایک سبق اور پاکستانی قوم کے لیے فخر کا استعارہ ہے۔ پاک افواج نے بھارت کومزا چکھایا۔
