معاشرے میں صرف عورت ہی نہیں مرد بھی حراسمنٹ کا شکار ہوتاہے:حمیرہ میمن

معاشرے میں صرف عورت ہی نہیں مرد بھی حراسمنٹ کا شکار ہوتاہے:حمیرہ میمن

کراچی: الدعا رلیف ویلفیئر فاٶنڈیشن کی چیئرپرسن حمیرہ میمن کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بننے پر کراچی پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں رانا عبدالرزاق، ایڈووکیٹ شکیل احمد بھٹی، نصراللہ جلبانی، عبدالرحیم موسوی، پاکستان وومین ڈولپمنٹ فاٶنڈیشن کی چیئرپرسن سبیہا شاہ،  سینیئر صحافی جاوید مہر، اسماعیل پہنور، نصیر میمن،ذوالفقار راجپر، شوکت علی، اکبر علی، عبدالغفور  و دیگر نے شرکت کی۔

رانا عبدالرزاق نے کہا کہ حمیرہ میمن شروع سے ہی محنت پسند رہی ہیں، سندھ کی خواتین بہت ہی ٹیلنڈڈ ہیں، حمیرہ میمن کے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل بننےپر بہت خوشی ہوئی ہے۔

سبیہا شاہ کا کہنا تھا کہ معاشری میں عورت کےآگے بڑھنے سے بہت خوشی ہوتی ہے،مردوں کے ساتھ کھڑے ہونے سے ہم بہت مضبوط ہوتے ہیں۔ہم سب کو ملکر عورتوں کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہے۔

سینئر صحافی جاوید مھر کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب حمیرہ میمن کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے۔امید یے کہ وہ اپنا کام بہتر کریں گی خواتین و بچوں پر کام کرنے کی ضروری ہے۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ حمیرہ میمن  نے اپنے صدارتی خطاب کہا کہ معاشرے میں صرف عورت ہی نہیں مرد بھی حراسمنٹ کا شکار ہوتاہے۔ پچاس پرسنٹ کیسز حقیقت پر مبنی نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ معاشری میں جب ماہ ضروری ہے تو باب بھی ضروری ہے، مجھے بہت سے چیلیجز کا سامنہ کرنا پڑے گا۔ ظلم عورت پے ہو یا مرد پے میری آواز اٹھے گی۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ حمیرہ میمن کا کہنا تھا کہ عورت کو اس لۓ امپوور کیا گیا ہے کہ وہ مشکلات کا سامنہ کرے، خواتین کو چاہیے کہ وہ ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں