چیئرمین صفورا ٹاؤن و میونسپل کمشنر کی ہدایات پر شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر ریلیف کیمپس قائم

چیئرمین صفورا ٹاؤن و میونسپل کمشنر کی ہدایات پر شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر ریلیف کیمپس قائم

کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے عمل درآمد کرواتے ہوئے شدید گرمیوں کے پیش نظر صفورا ٹاؤن کی مصروف شاہراہوں کامران چورنگی پر ہیٹ ویو  ریلیف کیمپ کام کر رہا ہے جبکہ مدراس چوک اور موسمیات پر بھی ریلیف کیمپ لگائے جائیں گے جہاں عوام کو شدید ہیٹ ویو سے محفوظ رکھنے کیلئے پانی ومشروبات کا انتظام کیا گیا ہے.

ریلیف کیمپس انچارج میونسپل سروسز حافظ عبداللہ کی زیر نگرانی کام کریں گے

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں ہیٹ ویو سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے لہذا شہریوں سے گزارش ہے کہ گھروں سے نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں،دوپہر کے اوقات کار میں  بالخصوص بچے جسمانی سرگرمیوں ،کھیل کھود سے گریز کریں ، بہتر ہے کہ شدید گرمیوں میں گھروں میں رہا جائے .

انہوں نے کہا کہ صفورا ٹاؤن کے ہیٹ ویو ریلیف کیمپ اہم شاہراہوں پر قائم ہیں اور آنے جانے والوں کو ہیٹ ویو سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں.

میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے کہا ہے کہ اسوقت ہیٹ ویو زیادہ ہےاور احتیاط بہت ضروری ہے ، اگر کوئ محسوس کرے کہ اسے ہیٹ ویو متاثر کر رہی ہے تو وہ باہر نہ نکلے کیونکہ ایسی صورت میں گھروں سے نکلنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں