معروف رائیٹر محمد خان ابڑو نے صحافی عطااللہ میمن کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

معروف رائیٹر محمد خان ابڑو نے صحافی عطااللہ میمن کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

کراچی: صحافی/یوٹیوبر عطااللہ میمن کی جانب سے معروف رائيڻر، کالم نگار اور سماجی رہنما محمد خان ابڑو کے خلاف مبینہ طور پر بے بنیاد اور توہین آمیز الزامات عائد کرنے پر معروف قانونی فرم M/S نورالدین سرکی اینڈ کمپنی نے محمد خان ابڑو کی وکالت میں عطااللہ میمن کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹس کے مطابق عطااللہ میمن پر الزام ہے کہ انہوں نے محمد خان ابڑو کے خلاف جھوٹے، بے بنیاد اور ہتک آمیز الزامات لگائے، جس سے ان کی ساکھ، عزت اور وقار کو شدید نقصان پہنچا۔

نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد خان ابڑو ایک قانون کے پابند اور معزز شہری ہیں، جن کے بنیادی حقوق آئین پاکستان 1973 کے تحت مکمل طور پر محفوظ ہیں، اور کسی بھی شخص کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ ذاتی دشمنی یا کسی اور بنیاد پر کسی شہری کی تضحیک یا کردار کشی کرے۔

قانونی نوٹس کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر الزامات واپس لے کر غیر مشروط معافی مانگی جائے، بصورت دیگر محمد خان ابڑو کی جانب سے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ تمام فورمز سے رجوع کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں