گڈاپ ٹاؤن میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے اہم اجلاس، آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے پر بات چیت

گڈاپ ٹاؤن میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے اہم اجلاس، آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے پر بات چیت

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری، افسرمالیات افتخار حسین دایو اور دیگر افسران کے ہمراہ اہم اجلاس

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری، افسرمالیات افتخار حسین دایو اور دیگر افسران کے ہمراہ اہم اجلاس منعقد کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری نے اجلاس کو آغا کیا کہ گڈاپ ٹاؤن کی تمام یونین کمیٹیز میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں سوزوکی کے ذریعے بروقت اٹھانے اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے جامع انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈمپرز کے ذریعے آلائشوں کو مقررہ مقامات (ڈرینج پوائنٹس) پر منتقل کر کے دفنانے، بعد ازاں چونے کا چھڑکاؤ کرنے اور جراثیم کش ادویات کے باقاعدہ اسپرے کا مکمل پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہم نے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے مکمل کنٹی جینسی پلان ترتیب دیا ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ شہری بھی تعاون کریں اور آلائشوں کو مقررہ مقامات پر رکھیں تاکہ بروقت صفائی ممکن بنائی جا سکے۔

میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ افسران اور عملہ عید کے تینوں دن فیلڈ میں موجود رہے اور صفائی کے عمل کی خود نگرانی کریں۔ شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہیلپ لائن اور مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک رکھی جائیں تاکہ کسی بھی شکایت کو فوری حل کیا جا سکے۔اس موقع پر ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، پی ایس چیئر مین لعل جان نبی بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں