وزیراعلیٰ سندھ کا اللصبح میئر کراچی کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ کا اچانک دورہ، ایف ڈبلیو او حکام نے بریفنگ دی

وزیراعلیٰ سندھ کا اللصبح میئر کراچی کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ کا اچانک دورہ، ایف ڈبلیو او حکام نے بریفنگ دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صبح سویرے  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ کا اچانک دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی منصوبے اور دیگر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ ایف ڈبلیو او حکام نے منصوبے کی رفتار، معیار اور تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے اہم شاہراہوں کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں