پیپلز یونائٹیڈ الائنس نے واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن میں ٹھیکیداری نظام مسترد کردیا،شاہراہ فیصل بند کرنے کی دھمکی

پیپلز یونائٹیڈ الائنس نے واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن میں ٹھیکیداری نظام مسترد کردیا،شاہراہ فیصل بند کرنے کی دھمکی

پیپلز یونائٹیڈ الائنس نے واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن میں ٹھیکیداری نظام مسترد کرتے ہوئے شاہراہ فیصل بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

کراچی: پیپلز یونائٹیڈ لیبر الائنس کی جانب سے نیو کراچی ٹاؤن میں احتجاج کیا گیا، جہاں کراچی واٹر  اینڈ  سیوریج کارپوریشن کے مختلف محکموں کے ملازمین نے شرکت کی۔

احتجاج سے خطاب میں رہنما پیپلز یونائٹیڈ لیبر الائنس پنہل مگسی اور اکرام شاہ نے میڈیکل ڈپارٹمنٹ کو آؤٹ سورس کرکے اسے پی ایل انشورنس کمپنی کے حوالی کیا گیا ہے۔ جب ہمارا مزدور بیمار ہوتاہے تو اس کے پیسے ٹیسٹوں میں پورے ہوجاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ آپ کی پیمنٹ پوری ہوگئی ہے۔اگر یہ 74 کروڑ شہر کی بڑے خانگی اسپتال کو دیے جاتے تو مزدوروں کے علاج کا مسئلا ہمیشہ کے لئے حل ہوجاتا۔

پنہل مگسی اور اکرام شاہ نےکہا کہ ٹیکس ڈپارٹمنٹ اور سیوریج کو ٹھیکیداری کے حوالے کیا جارہا ہے، جو بھی ویکنسیز ہیں کسی ٹھیکیدار کے حوالے کرنے کے بجائے ملازمین کے بچوں کو کانٹریکٹ پر اپائنمنٹ دی جائے۔ ہم تمام دوستوں سے رابطے کررہے ہیں۔مطالبے پورے نہ ہوئے تو شاہراہ فیصل پر دھرنا دیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں