کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی واسا لاہور ہیڈ آفس آمد، پرتپاک استقبال
کراچی: واسا لاہور ہیڈ آفس میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی آمد
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر قیادت وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی صدیقی، چیف آپریٹنگ آفیسر اسداللہ خان، چیف کمرشل آفیسر حارث سرفراز اور چیف اسٹریٹیجی آفیسر صادق یونس، چیف فنانشل آفیسر عمار خان بھی شریک
صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین ، چیئرمین پنجاب واسا چوہدری شیر علی خان ، وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا
اس دورہ کا مقصد دونوں اداروں میں باہمی تجربات کا تبادلہ اور شہری خدمات میں بہتری کے لیے تعاون کو فروغ دینا ہے۔
وفد کو واسا کے پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم، ریونیو کلیکشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
وفد کو واسا لاہور کے مختلف فیلڈ آپریشنز کا دورہ بھی کرایا جائے گا، واسا کے ڈرینج سسٹم، ڈسپوزل اسٹیشنز اور مون سون سیزن کی تیاریوں کے حوالے سے بھی ںریفنگ دی جائے گی۔
