سندھ بھر میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان
کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں 3 مئی تک بالائی علاقوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال جاری رہنے کا امکان ہے۔
اپنے جاری بیان میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جامشورو، دادو، شہید بینظیرآباد، کشمور، گھوٹکی، سانگھڑ، خیرپور، نوشہروفیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
