چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کا رضوان عرفان کے ہمراہ موبائل مارکیٹ سے متصل سروس روڈ کا افتتاح

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کا رضوان عرفان کے ہمراہ موبائل مارکیٹ سے متصل سروس روڈ کا افتتاح

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے جیو موبائل مارکیٹ سے متصل سروس روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، جہاں سڑک کو جدید طرز پر پیور بلاکس سے تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب میں ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر،صدر کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسیشن محمد رضوان عرفان،صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسیشن(کیمڈا)  محمد منحاج گلفام،چیئرمین یوسی 11  محمدغضنفر علی خان، وائس چیئرمین یوسی 11   عمران شفیق، یوسی وائس چیئرمین عمران فقیر، توقیر خان و دیگر یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین سمیت ٹاؤن افسران اور جیو موبائل مارکیٹ انتظامیہ کے عہدیداران و تاجر برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں تعمیر و ترقی کا سفر محض دعوؤں تک محدود نہیں بلکہ عملی اقدامات کے زریعے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیوموبائل مارکیٹ نہ صرف نیو کراچی بلکہ شہر کے اہم تجارتی مراکز میں شمار ہوتی ہے، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں شہری خرید و فروخت کے لیے آتے ہیں، اس لیے یہاں بنیادی سہولیات کی فراہمی ٹاؤن کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سروس روڈ کی بحالی اور خوبصورتی کا یہ منصوبہ تاجروں اور شہریوں کے لیے آسانی پیدا کرے گا، ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس علاقے کو نظر انداز کیا گیا، تاہم موجودہ بلدیاتی قیادت محدود وسائل کے باوجود ترجیحی بنیادوں پر ایسے منصوبے مکمل کر رہی ہے جو عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کریں۔چیئرمین محمد یوسف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے دیگر علاقوں میں بھی سڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پارکوں کی بحالی جیسے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جائیں گے۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نیو کراچی کو ایک ماڈل ٹاؤن بنایا جائے جہاں شہریوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول میسر ہو۔انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ ترقیاتی کاموں میں ٹاؤن کا ساتھ دیں اور اپنے علاقوں کی بہتری کے لیے مشترکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔یہ سڑکیں یہ خوبصورتی اور یہ سہولیات آپ ہی کے لیے ہیں، ان کی حفاظت بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔

تقریب کے اختتام پر جیوموبائل مارکیٹ کے تاجروں نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے، جس سے علاقے کی کاروباری سرگرمیوں اور شہری سہولیات میں مزید بہتری آئے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں