وزیراعلی کی کاوشیں، پنجاب 10لاکھ جانور ایکسپورٹ کرے گا

وزیراعلی کی کاوشیں، پنجاب 10لاکھ جانور ایکسپورٹ کرے گا

پنجاب میں میٹ ایکسپورٹ کے لئے چینی کمپنی سمیت 7اداروں سے ایم او یو پر دستخط، چین کی گلوبل میٹ کمپنی،پنجاب میں پامکو کے اشتراک کار سے بوائلر یونٹ نصب کرے گی۔ بوائلر یونٹ کے ذریعے بڑے پیمانے پر بوائلڈ میٹ ایکسپورٹ کے لئے تیار کیا جائے گا۔ میٹ کمپنیاں ایکسپور ٹ کے لئے تیار3لا کھ مویشیوں کاگوشت امپورٹ کریں گی

3لا کھ بھینس اور گائے،3لاکھ مینڈھے وغیرہ کی فیٹنگ (Fattening)کا ہدف، ایک لاکھ بکروں اور بھیڑوں وغیرہ کی ایکسپورٹ کے لئے پرورش کی جائے گی۔پنجاب کی ہر تحصیل میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویٹرنری ہسپتال قائم کیا جائے گا

گاؤں، گاؤں جا کر مویشوں کے علاج کیلئے ہر تحصیل میں 4موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں کام کریں گی، وزیراعلی مریم نوازشریف نے دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا کوٹہ ڈبل کردیا

وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیولنک ا جلاس،اہم فیصلے، تفصیلی بریفنگ دی گئی

صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نے پنجاب میں لائیوسٹاک سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا

پنجاب میں پہلی بار لا ئیوسٹاک فارمنگ سیکٹر کی میکانزیشن کی جائے گی۔حکومت پنجاب لائیوسٹاک مشینری کے لئے 60فیصد تک سبسڈی دے گی۔ملک چلر، میکسنگ مشین، ملک کین کولر،ویٹ سکیل، فیڈ مکسر، پائلٹ مشین او ردیگر مشینری مہیا کی جائے گی۔جنوبی پنجاب کے 12اضلاع میں بیوہ اور مطلقہ خواتین کو 9255مویشی مفت دئیے گئے۔ایکسپورٹ کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے 2ملین جانوروں کو ٹیگ کیاجائے گا۔2ملین فارمز کو مویشیوں کی نسل بڑھانے کے لئے 2ملین سیمنز سبسڈی پر دئیے جائیں گے۔پنجاب میں 2022کے بعد مویشیوں میں گل گھوٹو اور لمپی سکن رپورٹ نہیں ہوا۔حالیہ سیلاب کے بعد بھی لمپی سکن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔لمپی سکن کی امپورٹڈ ویکسین 300روپے جبکہ مقامی طورپر تیار کردہ موثر ویکسین صرف30روپے میں دستیاب ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ ماضی میں لائیو سٹاک جیسے اہم شعبے کو نظر انداز کیاجانا انتہائی ا فسوسناک ا مر ہے۔لائیوسٹاک فارمز کی معاشی خود انحصاری کا ذریعہ بنتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں