چئیرمین آباد کی جانب سے ،لگرا، کے انتخابات میں کامیاب کراچی پینل کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
چیئرمین آباد کی نومنتخب صدر سلیمان سعادت خان، جنرل سیکرٹری محمد علی حفیظ اور دیگر عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
چئیرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ بلدیاتی معاملات کی رپورٹنگ شہر کی ترقی اور گورننس میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، بلدیاتی شعبےسے منسلک صحافیوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا خوش آئند پیش رفت ہے۔
محمد حسن بخشی نے کہا کہ ایسی تنظیمیں صحافیوں کی آواز مضبوط اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتی ہیں،آباد میڈیا برادری کے ساتھ مضبوط روابط قائم رکھتے ہوئے شہر کی بہتری اور تعمیری سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل کامیاب
