حق دو کراچی کو کے نعرے سے میئر کو تکلیف ہوتی ہے:حافظ نعیم الرحمان

حق دو کراچی کو کے نعرے سے میئر کو تکلیف ہوتی ہے:حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت کے غلط معاہدوں سے قوم کا نقصان ہو رہا ہے، یہ جب وزیر مشیر بنتے ہیں تو اپنے حق میں فیصلے کرتے ہیں، آئی پی پیز اور ری گیسفکیشن کے معاہدے معطل نہیں کیے جارہے ہیں۔

لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جس اسکول میں ٹیچر کی تنخواہ 40 ہزار ہے کہتے ہیں کے اس اسکول کو ہم آؤٹ سورس کرتے ہیں، پر کم تنخواہوں پر استاد بھرتی کیے جاتے ہیں پھر و کیا پڑھائینگے۔ جب آپ تعلیم پر توجہ نہیں دینگے تو پھر آپ کیا کرینگے۔

جن تن ججز کے فیصلے ان کے حق میں نہیں ہوتے ان کے تبادلے کیے جاتے ہیں، یہ نظام تبدیل کرنا پڑے گا۔ حق دو کراچی کو کے نعرے سے قابض میئر کو تکلیف ہوتی ہے۔ یونیورسٹی روڈ پوری دنیا میں مذاق بن چکا ہے، پتا چلا ہے کہ کانٹریکٹر کورٹ میں جارہا ہے۔ تاریخ پے تاریخ ہے مگر روڈ نہیں بن رہا۔ حب کینال بھی ناکارہ بڑی ہوئی ہے، کے فور منصوبا بھی نہیں بنایا جارہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں