گڈاپ ٹاؤن کے اور میونسپل کمشنر کے ہمراہ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز کے ہمراہ گڈاپ ٹاؤن آفس میں سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر افسر مالیات افتخار حسین دایو بھی موجو د تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے گڈاپ ٹاؤن میں جاری فلاحی سرگرمیوں، عوامی مسائل اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے وفد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سماجی تنظیمیں معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کے بغیر پائیدار ترقی کا خواب ادھورا ہے۔
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے مزید کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں تعلیم، صحت، صفائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور سوشل ویلفیئر تنظیموں کے ساتھ مل کر مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مستحق افراد تک زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جا سکیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ گڈاپ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کمیونٹی سینٹرتعمیر اور مرمت کو شفاف اور بروقت مکمل کیا جائے گا، جبکہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے بھی وفد کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون سے ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی ممکن ہے۔
اس موقع پر ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ہدایت اللہ شیخ، ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر جہانگیر شیخ۔ڈائر یکٹر پینشن جلال حنیف،ڈائر یکٹر اسپورٹس طاہر بلوچ، (AEE) وسیم آرائیں، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
