عوام اپیل ہے کہ بلدیاتی مسائل حل کیلئے یوسی اور ٹاؤن سے کوآرڈینیشن مضبوط کریں:راشد خاصخیلی
کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ میونسپل سروسز کی فراہمی کے ساتھ ٹاؤن کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام کئے جارہے ہیں ،صفورا ٹاؤن کے بیش تر پارک اچھی حالت میں جہاں روزانہ کی بنیاد پر ان کی دیکھ بھال کے کام کئے جاتے ہیں،عوام سے گزارش کرتا ہوں جو بلدیاتی مسائل ہماری انکھوں سے اوجھل ہیں انہیں یوسی اور ٹاؤن سے مضبوط کوآرڈینیشن کے ذریعے کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں بہتر کام کرنے پر علاقہ معززین کی جانب سے روایتی چادر پیش کرنے کے دوران کیا.
علاقہ معززین نے ان کی خدمات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ صفورا ٹاؤن کو بہتر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائے گا.
چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے علاقہ معززین کاان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور مزید کہاکہ بلدیاتی خدمات کی فراہمی میری ذمہ داری ہے اس طرح حوصلہ افزائ ہوتی ہے تو کام کرنے کا جذبہ اور بڑھ جاتا ہے ،پانی وسیوریج کے مسائل حل کروانے کی وجہ سے سڑکوں کے انفراسٹرکچر کی بحالی میں کچھ تاخیر ہو رہی ہے لیکن پُر عزم ہیں کہ اپنے دور میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو درست کرلیں گے.
