سیتاروڈ میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات، تاجر لٹ گیا

سیتاروڈ میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات، تاجر لٹ گیا

ستاروڈ: سیتاروڈ میں دن دھاڑے تاجر کے گھر میں ڈکیتے کا واقعہ، ڈاکو سونا اور نقدی لیکر فرار ہوگئے۔

سندھ کے ضلع دادو کے شہر سیتاروڈ میں 4 نامعلوم مسلح افراد نے تاجر عابد علی خانزادہ کے گھرمیں داخل ہوکر خواتین اور معصوم بچوں کو زبردستی بندوق کی نوک پر یرغمال بنا کر گھر کے ایک کمرے میں بند کردیا۔

داکو اسلحے کے زور پر گھر سے لاکھوں روپے نقدی، دو تولہ سونا، موبائل فون، ایک موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔

تاجر عابد علی خانزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلحہ افراد میرے گھر میں داخل ہوئے اور مجھے یرغمال بنایا مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب ڈکیتی کے واقعہ پر شہریوں نے عدم تحفظ اور تاجر کے گھر سے ڈکیتی کی واردات پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا کہ شہر کی مصروف روڈ پر ایسا واقعہ افسوسناک ہے۔اب لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں۔

شہریوں  نے ایس ایس پی دادو سے سامان برآمد اور شہر میں امن قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں