تیسری عالمی جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی طرف سے بھرپور عملی اقدامات کرنے پر منگھوپیر ٹاؤن کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا
کراچی: تیسری عالمی جنگ (ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی) کے خاتمے کیلئے پاکستان کی طرف سے بھر پور عملی اقدامات کرنے پر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کی جانب سے ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، اور یوم تشکر بھی منایا گیا جس سے ٹاؤن چیئرمین ٹی ایم سی منگھوپیر، حاجی نواز علی بروھی نے خطاب کیا، جس میں پاک فوج کے چیف آف ڈفینس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر احمد اور پرائم منسٹر آف پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ریلی میں ٹاؤن چیئرمین ٹی ایم سی منگھوپیر جناب حاجی نواز علی بروھی وائس چیئرمین رانا محمد عارف، ٹاؤن میونسپل کمشنر آغا خلیق ٹاؤن کونسل ممبر کوثر اقبال، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حافظ محمد شعیب, ڈائریکٹر سینیٹشن لیاقت یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ منور صوبہ اور منگھوپیر ٹاؤن کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس ساتھ میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی
اس موقع پر پاک فوج کی حمایت میں نعرے بازی کر کے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش پیش کیا گیا
اس موقع پر پر خطاب کرتے ہوئے ہوے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ ہم پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
انھوں نے کہا کہ پاک فوج نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستان فوج ہہت مظبوط ہے، اور وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہے
بعد ازاں نماز جمعہ ادا کی گئی اور جامع مسجد فاروق اعظم رمضان گوٹھ میں وطن عزیز پاکستان اور افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی
