چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی مختلف شخصیات سے ملاقات،بلدیاتی مسائل پر بات چیت

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی مختلف شخصیات سے ملاقات ،بلدیاتی مسائل پر بات چیت

کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی سے ان کے دفتر میں مختلف معزز شخصیات اور اراکین کونسل نے ملاقات کی اس موقع پر معزز شخصیات نے انہیں علاقائ بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا جس کے حل کیلئے موقع پر ہی افسران کو ہدایات جاری کی گئیں

اس موقع پر علاقہ معززین نے چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کو بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے بہترین کام کر رہے ہیں ان شاءاللہ بہت جلد صفورا ٹاؤن کراچی کے ٹاؤنز میں نمایاں مقام حاصل کرلے گا.

اس موقع پر چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا کہ میرے دفتر کا دروازہ ہر ایک کیلئے کھلا ہے جو بھی مسائل لے کر آتا ہے اس کے حل کیلئے فوری کام سر انجام دئیے جاتے ہیں ،تنقید کرنے والوں سے گزارش کرتا ہوں بلاوجہ تنقید کرنے کے بجائے اگر کوئ بلدیاتی مسائل ہیں تو اس سے آگاہ کریں جس کے حل کو یقینی بنائیں گے تنقید اصلاح کی نیت سے کی جائے تو اس کا ہمیشہ خیر مقدم کرینگے.

بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کر رہے ہیں جس سے ٹاون کی صورتحال بے بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں