کراچی کو صاف کرنے کا مطالبہ بھی بینرز لگا کر کیا جارہا ہے:مرتضیٰ وہاب

کراچی کو صاف کرنے کا مطالبہ بھی بینرز لگا کر کیا جارہا ہے:مرتضیٰ وہاب

کراچی: میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کیا کسی بھی معاشرے کے اندر سڑکیوں پر بینر لگے ہوتے ہیں اس ترقے سے بلکہ آپ کراچی سے باہر اسلام آباد یا لاہور میں بھی یہ چیر نظر آتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت اس بات پے ہوتی ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں کے کراچی کو صاف کرو وہ بینرز کے ذریعے کرتے ہیں، کراچی کی پبلک پراپرٹیز، سینگلز اور چوراہوں پر بینرز لگا دیتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کے اگر ہم سب چاہتے ہیں کہ شہر کو صاف رکھا جائے تو ملکر کام کرنہ ہوگا۔

میئرکراچی نے کہا کہ جو پبلشرز بینرز بناتے ہیں وہ اپنا کام جاری رکہیں، یہ جو بینرز لگاتے ہیں وہ سرکار کو ٹیکس یا چارجز ادا نہیں کرتے، یہ تمام چیزیں غیرقانونی کام ہے، میں ان بپلشرز کو کہتاہوں کہ کیوں آپ اس غیرقانونی کام کا حصہ بنتے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ سمجھنا کہ مجھے سب پتا ہے اور کسی کو کچھ نہیں پتا تو غلط ہے، اگر میں اپنی پارٹی کے بینرز لگاؤں اور دوسروں کو منع کروں تو یہ دہرا معیار ہے لیکن میں خود بھی نہیں لگارہا، قانون کسی کی پراپرٹی پر بینرز لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں