کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی (KIET)کا 23واں کانووکیشن 20اپریل کو ایکسپو سینٹرکراچی میں ہوگا

کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی (KIET)کا 23واں کانووکیشن 20اپریل کو ایکسپو سینٹرکراچی میں ہوگا

کراچی: کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی (KIET)کا 23واں کانووکیشن 20اپریل 2026کو ایکسپو سینٹرکراچی میں ہوگا۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔کانووکیشن میں مختلف شعبہ جات کے 700فارغ التحصیل طلباء کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی جبکہ نمایاں تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلباء کو گورنر سندھ گولڈ اور سلور میڈلز دیں گے۔

کانووکیشن کی تقریب کا باقاعدہ آغاز شام 6بجے کیا جائے گا۔ کانووکیشن میں شرکت کے لیے اصل قومی شناختی کارڈ اور دعوت نامہ ہونا لازمی ہے۔12 سال سے کم عمر بچوں کو لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد خان (صدر کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی )، پرو چانسلر ڈاکٹر یوسف زیدی ، بیرسٹر شہیر حسن( چیف لیگل ایڈوائزر ۔ KIET) اور پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ پروین (ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس) نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔

اس موقع پر صدرKIET پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد خان نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ معاشرے میں ایک مثبت اور دیرپا تبدیلی لانا ہے۔ہم خاص طور پر اُن طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں جو مختلف وجوہات کی بنا پر بڑی یونیورسٹیز تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ ہمارا مشن "Inclusive Quality Education” ہے،جس کے تحت گزشتہ 25 سالوں میں ہم 14 ہزار سے زائد گریجویٹس مارکیٹ اور پاکستانی معاشرے کو دے چکے ہیں۔آج ہمارے فارغ التحصیل طلباء پاکستان اور دنیا بھر کی بڑی آرگنائزیشنز میں اہم عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔ہماری کامیابی کا ایک اہم پہلو ہمارے طلباء اور اساتذہ کے درمیان مضبوط تعلق ہے۔ہمارے طلباء نے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کیا ہے، خاص طور پر پروگرامنگ مقابلوں جیسے ICPC میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ اس کے علاوہ، ہمارے گریجویٹس ملک کی بڑی یونیورسٹیز اور اداروں میں اہم پوزیشنز پر فائز اور ریسرچ کے میدان میں بھی ہم نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ہم نے اب تک 200 ملین روپے سے زائد کی مسابقتی فنڈنگ حاصل کی ہے اور متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کامیاب شراکت داری قائم کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال ہمارے اساتذہ کی 60 سے زائد تحقیقی اشاعتیں بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکی ہیں۔گزشتہ سالوں میں ہم نے 10 سے زائد بین الاقوامی کانفرنسز کا انعقاد کیا اور تعلیمی معیار کے لحاظ سے ہم نمایاں صف میں شمار ہوتے ہیں۔ KIET ایک ٹیکنالوجی پر مبنی یونیورسٹی ہےجو خاص طور پر کمپیوٹر سائنس، ڈیٹا سائنس اور سائبر سیکیورٹی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز رکھتی ہے۔ COVID کے دوران، جب تمام ادارے آن لائن ہوئے، ہم ان چند منتخب یونیورسٹیز میں شامل تھے جنہوں نے اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل تعلیم فراہم کی جبکہ نیشنل سطح کے اہم تحقیقی مراکز جیسے National Center for Artificial Intelligence (NCAI) کا بھی حصہ ہیں جو ہمارے تعلیمی اور تحقیقی معیار کا واضح ثبوت ہے۔ اسی وژن کے ساتھ، ہم مسلسل اپنے پروگرامز کو وسعت دے رہے ہیں اور نئے مواقع تلاش کر رہے ہیں تاکہ طلباء کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکے۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ اس تعلیمی سفر کا حصہ بنیں۔ پرو چانسلر ڈاکٹر یوسف زیدی نے کہا کہ (KIET) اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اپنی بہترین روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہے، جس کا ثبوت حال ہی میں احسن آباد، سپر ہائی وے پر قائم کیا گیا نیا پرنسپل سیٹ (کیمپس) ہے جو کہ جدید ترین تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہے۔۔

انہوں نے کہاکہ یہ کوئی عام بات نہیں بلکہ ایک اہم ٹرانزیشن ہے۔ تقریباً 700 طلباء اس پروگرام کے ذریعے پاکستان کی مختلف انڈسٹریز میں شامل ہوں گے اور اپنی خدمات انجام دیں گے۔میں آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ ہماری تحریکی تقریب میں شرکت کریں،KIETمسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ہمارے تین کیمپسز کراچی میں کامیابی سے کام کر رہے ہیں، اور اب ہم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سسٹم کو مزید بہتر اور ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں تاکہ طلباء کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ہماری کوشش ہے کہ ہم تعلیم کے معیار کو مزید بلند کریں اور ایسے ماحول کی فراہمی یقینی بنائیں جہاں طلباء نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ عملی زندگی میں بھی کامیاب ہو سکیں۔اس نئے منصوبے کے تحت ہم ایک ایسا کیمپس متعارف کروا رہے ہیں جہاں جدید تعلیمی سہولیات، لیبارٹریز، اسپورٹس کی سہولیات اور دیگر ضروری انفراسٹرکچر موجود ہوگا۔ہمارا مقصد ایک مکمل تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے، جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو۔نجی شعبے میں رہتے ہوئے، ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم اپنی مینجمنٹ، فیکلٹی اور پوری ٹیم کی محنت سے اس مقام تک پہنچے ہیں۔

اس موقع پر پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کی انتھک محنت اس کامیابی کا سبب بنی اور امید کرتا ہوں کہ میڈیا کا تعاون بھی ہمارے ساتھ رہے گا۔ KIETکے چیف لیگل ایڈوائزربیرسٹر شہیر حسن نے کہاکہ مجھے انتہائی خوشی کے ساتھ یہ اعلان کررہا ہوں کہ ہم نے کراچی میں اپنے نئے تعلیمی اقدام کی بنیاد رکھ دی ہے۔ الحمدللہ، گزشتہ دو سالوں کے دوران ہم نے نمایاں تحقیقی کامیابیاں اور اہم پبلیکیشنز حاصل کی ہیں، جو ہمارے معیار کا ثبوت ہیں۔اسی تسلسل میں، ہم نے ایک نیا کیمپس قائم کرنے کا آغاز کیا ہے، جو کراچی کے ایک اہم اور مرکزی علاقے میں واقع ہوگا۔ اس کیمپس میں بنیادی طور پر کمپیوٹر سائنس اور دیگر جدید سائنسی پروگرامز پیش کیے جائیں گے، تاکہ طلباء کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کی جا سکے۔الحمدللہ، اس منصوبے کے لیے ہمیں متعلقہ اداروں سے باضابطہ منظوری بھی حاصل ہو چکی ہے، جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی سپورٹ شامل ہے۔ ہم اس تعاون پر HEC کے شکر گزار ہیں، جن کی مدد سے ہم اس اہم مرحلے کو عبور کر سکے۔انہوں نے بتایا کہ یہ کیمپس نہ صرف جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہوگا بلکہ اس کا مقصد پاکستان میں معیاری تعلیم کو فروغ دینا اور طلباء کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ان شاء اللہ، جیسے ہی کیمپس کی تعمیر اور دیگر انتظامات مکمل ہوں گے، ہم آپ سب کو باضابطہ طور پر دعوت دیں گے تاکہ آپ خود آ کر اس ترقی کو دیکھ سکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں