خطے میں جنگی ماحول، امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت: راشد محمود سومرو

خطے میں جنگی ماحول، امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت: راشد محمود سومرو

سکھر: علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ عالمی کشیدگی،اسرائیلی جارحیت اور داخلی بحران پر جے یو آئی کا واضح مؤقف خطے میں جنگی ماحول، امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت امریکہ۔اسرائیل تناظر میں پاکستان کا ابھرتا سفارتی کردارمہنگائی،بدامنی اور تعلیمی بحران پر حکومت شدید تنقید کی زد میں ہے۔

علامہ راشد محمود سومرو کا روہڑی میں  کارکنان سے جامع خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم انسانیت کے خلاف کھلی جارحیت ہیں جن پر دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف مسلم بلکہ غیر مسلم ممالک بھی اسرائیل کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور کئی ممالک اس کے ساتھ اپنے معاہدات ختم کر رہے ہیں، جو عالمی سطح پر بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے

سومرو نے خبردار کیا کہ فلسطین اور لبنان کے بعد ایران کی جانب بڑھتی کشیدگی خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے جس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں امت مسلمہ کو متحد ہو کر ایک مضبوط اسلامی بلاک تشکیل دینا ہوگا جو عملی طور پر مؤثر ہو۔ امریکہ اور اسرائیل سے متعلق جاری عالمی سفارتی سرگرمیوں میں پاکستان کا کردار نہایت اہم ہو چکا ہے پاکستان میں ہونے والے حالیہ بین الاقوامی مذاکرات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک امت مسلمہ کی قیادت کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ توقع ہے کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ بھی پاکستان میں منعقد ہوگا۔

ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جے یو آئی موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ کو تسلیم نہیں کرتی تاہم قومی مفاد کے پیش نظر امن و استحکام کے اقدامات کی حمایت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں بدامنی،منشیات،بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

اجلاس مولانا محمد صالح انڈھڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا جبکہ مہمانان خصوصی میں مولانا سائیں عبد القیوم ہالیجوی،مفتی سعود افضل ہالیجوی،حافظ عبدالحمیدمھر ،مولانا عبداللہ مھر،مولانا محمد رمضان پھلپھوٹو،ڈاکٹر عبدالغنی انصاری سمیت دیگر علماء کرام و صوبائی،وضلعی قیادت نے شرکت کی اور۔بیانات کیے۔مولانا راشد محمود سومرو نے الزام عائد کیا کہ بعض پولیس موبائلز کے ذریعے اسلحہ اور منشیات کی ترسیل جیسے واقعات سامنے آ رہے ہیں جو حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے تعلیمی نظام میں کرپشن،امتحانی نتائج میں بے ضابطگیوں اور طالبات کو ہراسانی کے بڑھتے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے انہوں نے طالبات کو پیغام دیا کہ وہ خوف کا شکار نہ ہوں بلکہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔

جے یو آئی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی کارکنان سے خطاب میں انہوں نے زور دیا کہ وہ پارٹی پیغام کو عوام تک پہنچائیں، تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط کریں اور آنے والے سیاسی مراحل کے لیے خود کو تیار رکھیں آخر میں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی مسائل کے حل اور ملک میں مثبت تبدیلی کے لیے ہر سطح پر متحرک ہے اور آئندہ بھی بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی جبکہ سندھ کی سیاست میں آئندہ اہم فیصلوں کی کنجی جے یو آئی کے پاس ہوگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں