میئر کراچی کا زیرِ تعمیر پہلوان گوٹھ روڈ کا دورہ، متعلقہ حکام سے بریفنگ لی

میئر کراچی کا زیرِ تعمیر پہلوان گوٹھ روڈ کا دورہ، متعلقہ حکام سے بریفنگ لی

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے زیرِ تعمیر پہلوان گوٹھ روڈ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لی۔

اس موقع پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ پہلوان گوٹھ روڈ یونیورسٹی روڈ کا متبادل ہے اور شہر کی اہم شاہراہ ہے جو ایئرپورٹ سے ملتی ہے، ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے پانچ کلومیٹر طویل یہ منصوبہ تعمیر کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف ڈبل روڈ ہوگا بلکہ سیوریج کے مسئلے کو بھی مستقل طور پر حل کرے گا۔منصوبے پر تیس فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ کام ڈیڈ لائن سے ایک دن بھی آگے نہیں جانا چاہیے۔شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر کام کی رفتار تیز کی جائے اور سڑک کو جلد از جلد مکمل کر کے کھول دیا جائے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس وقت پورے کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ٹاؤن یا علاقوں کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں کی جا رہی۔کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کوالٹی یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹ سے جانچ کرائی جائے گی۔شہریوں کو کام کے دوران ہونے والی تکالیف پر معذرت خواہ ہوں، یقین دلاتا ہوں کہ تکمیل کے بعد تمام مسائل کا ازالہ ہو جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں