میئر کراچی کی صدارت میں محکمہ انجینئرنگ کا اجلاس، اسکیموں کی تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن دینے کی ہدایت
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی تمام اسکیموں کی تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن دینے کی ہدایت دیں
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نہ صرف سڑکوں کو جلد مکمل کیا جائے بلکہ سڑک مکمل ہونے کے بعد ٹاؤنز اور دیگر اداروں کو خط لکھ کر آگاہ بھی کیا جائے۔ شہر میں جاری کام ہر حال میں مکمل کیے جائیں۔ میں شہریوں سے براہِ راست رابطے میں ہوں اور کام کی نگرانی بھی کر رہا ہوں۔شہر کے بزنس ایریاز میں جاری کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، عید قریب ہے، کوشش کی جائے کہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات پیش آئیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ عظیم پورہ فلائی اوور کو خالد بن ولید فلائی اوور کی طرح ڈیڈ لائن سے پہلے مکمل کیا جائے۔انفراسٹرکچر کی بحالی کے ساتھ ساتھ شاہراہوں کو خوبصورت بھی بنایا جائے تاکہ شہر کا چہرہ مزید نکھر کر سامنے آئے۔اجلاس میں میونسپل کمشنر ابرار جعفر، مشیر مالیات بلدیہ عظمیٰ، ڈی جی ٹی ایس طارق مغل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
