پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پرناقابلِ برداشت بوجھ قرار دے دیا
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ عوام پر ناقابلِ برداشت بوجھ ہے، رمضان المبارک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک اور عوام دشمن اقدام ہے،سوال یہ ہے کہ کیا پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے آبنائے ہرمز کھل جائے گی؟
سردار عبدالرحیم نے کہا کہ کم قیمت پر خریدا ہوا پیٹرولیم، حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس سودخور حکومت نے عوام پر بوجھ ڈال دیا ہے،پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔حکمرانوں نے عوام کو عید کی خوشیوں کے بجائے مہنگائی کا طوفان تحفے میں دیا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے خورونوش مزید مہنگی ہوں گی۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے پہلے ہی مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ ڈالنا ناانصافی ہے۔حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔عوام کو ریلیف دینے کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کیے جائیں۔عوام دوست معاشی پالیسیوں کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔
