کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح میں صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کیلئے لوڈر رکشہ خرید لئے گئے۔
ٹاؤن چیئرمین رضوان عبدالسمیع کی جانب سے 15 لوڈر رکشہ خرید لیئے گئے جو جناح ٹاؤن کی تمام یوسیز میں صفائی ستھرائی کیلئے استعمال کیے جائینگے۔
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کے رہائشیوں نے چیئرمین رضوان عبدالسمیع کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دوسرے جانب ٹاؤن چیئرمین رضوان عبدالسمیع کا کہنا ہے کہ ہم عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنا ہی جماعت اسلامی کا مقصد ہے۔
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے کہا کہ ٹاؤن کی طرف سے خریدے گئے 15 لوڈر رکشہ ٹاؤن کے اندر صفائی ستھرائی میں مددگار ثابت ہونگے اور کوشش ہوگی کے ٹاؤن کی عوام کیلئے مزید ایسے اقدام کیئے جائیں، کل یہ تمام لوڈر رکشہ یوسیز کے حوالے کئے جائینگے۔