رضوان کوکپتان، سلمان علی آغا کو وائٹ بال کا نائب کپتان بنانےکا فیصلہ

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہےکہ رضوان کوکپتان، سلمان علی آغا کو وائٹ بال کا نائب کپتان بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی میں سلیکٹرعاقب جاوید اور محمد رضوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے دباؤ نہیں اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا۔بابر اعظم پاکستان کا اثاثہ ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ سب کی رائے کے بعد رضوان سے تفصیلی بات چیت ہوئی، ینگ ٹیلنٹ کو موقع دینا ہوگا۔کسی کی پرانی باتوں پرتنقید نہیں کرنا چاہتا، ٹیسٹ سیریز کی جیت میں پوری سلیکشن ٹیم کی محنت اور سلیکشن کمیٹی کا بڑا ہاتھ ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہعاقب جاوید کی محنت کوسراہتا ہوں، انہیں بورڈ میں لانے میں تھوڑی دیر ہو گئی۔کہ فخرزمان کا ٹویٹ کا ایشو بھی سامنے آیا ہے، فخرزمان کا مسئلہ فٹنس کا ہے، یہ نہیں ہوسکتا سلیکشن کمیٹی کسی کوشامل نہ کرے توآپ ٹویٹ شروع کردیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں