لاڑکانه (نامه نگار) گورنمیٹ ھاء اسکول محراب سندیلو میں والدین کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ای او پرائمری انیس الرحمن جلبانی، ڈپٹی ڈی ای او پیر محمد شاہ، ہیڈ کلرک مسعود سومرو، ڈی سی ایم آفتاب احمد کھہاوڑ اور کاشف شاہ نے شرکت کی۔
والدین نے ڈی ای او پرائمری اور ڈی سی ایم ہینڈز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے حکومت اور سماجی تنظیم ہینڈز پاکستان کی بہترین انتظام پر شکریہ ادا کیا۔
ڈی ای او پرائمری انیس الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد بچوں کی تعلیم اور زیادہ سے زیادہ طلباء کو سکول میں داخل کرنا ہے
ڈی ای او پرائمری انیس الرحمن نے والدین سے تعلیم کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے چار پی ایس ٹی اساتذہ کی تقرری کا وعدہ کیا۔
تقریب سے خطاب میں ڈی سی ایم آفتاب احمد کھہاوڑ نے ڈی ای او پرائمری اور کمیونٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا وژن کسانوں کے بچوں کو ڈاکٹر اور انجینئر بنانا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ غریبوں کے بچے بھی آفیسر بنیں گے۔