
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ معروف اداکارہ کرینہ کپور نے بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ’نو فلٹر نیہا‘ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی پر کُھل کر بات چیت کی۔
کرینہ کپور نے اپنے کیریئر کی بہترین فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جب وی میٹ‘ ایک بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی اور اس فلم نے میری توقع سے زیادہ بزنس کیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے پوری اُمید تھی کہ یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی کیونکہ میں نے اس فلم کے لیے سخت محنت کی تھی لیکن بدقسمتی سے یہ فلم سُپر ہٹ ہونے میں ناکام رہی۔
کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہینڈسم شخص ملنے پر اپنے سابق بوائے فرینڈ سے بریک اپ کرلیا تھا۔
