
ممبئی: معروف اداکار ورون دھون بہت ہی جلد اپنے پہلے بچے کے والد بننے والے ہیں۔
ورون دھون نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا
اُنہوں نے اپنی اہلیہ نتاشا کے ہمراہ لی گئی تصویر پوسٹ کی۔
ورون دھون نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ بہت جلد والدین بننے والے ہیں، اس خوشی کے موقع پر ہمیں آپ کی دُعاؤں اور پیار کی ضرورت ہے۔
