محکمہ تعلیم لیاقت آباد ٹاؤن کی جانب سے اسکول میں سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد

کراچی: سائنسی نمائش میں چیرمین فراز حسیب ؤ وائس چیئرمین اسحاق تیموری کی خصوصی شرکت طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گلبرگ ٹاؤن محترمہ عائشہ قمر اور لیاقت آباد ٹاؤن کی مختلف یوسی چیئرمین نے بھی شرکت کی۔

محکمہ تعلیم لیاقت آباد ٹاؤن کی جانب سے منفرد سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔جس میں لیاقت آباد ٹاؤن کے اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں اور بچیوں نے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ خوبصورت اور دیدہ زیب سائنسی ماڈلز تیار کرکے خوب داد وصول کی۔ طلباء نے نمائش میں آنے والوں کو ان ماڈلز کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی، بچوں کے پراعتماد انداز نے سب کو بہت متاثر کیا،نمائش میں آنے والے شرکاء اور طلباء کے لیے بہت ساری تفریحی سرگرمیاں بھی خصوصی طور پر مہیا کی گئی۔

شاندار نمائش کے انعقاد پر چیرمین ؤ وائس چیئرمین کی جانب سے فرید رضا ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن اویس شمیم سپر وائزر اور طالبات محکمہ تعلیم کے دیگر افسران ، اساتذہ کرام کو مبارکباد، چیرمین ؤ وائس چیئرمین نے مختلف اسٹالز کامعائنہ بھی کیا۔

اس دوران چیرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے اساتذہ کرام اور طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیاں بچوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتی ہیں۔ اس طرح کی سر گرمیاں طالبعلموں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے از حد ضروری ہیں۔ تعلیمی اداروں میں اس قسم کی سرگرمی ہم نصابی سرگرمیوں میں نہایت خوش کن،رنگا رنگ،گراں قدر اور خوب صورت سرگرمی ہے۔اس میں جہاں طلبہ و طالبات کی تخلیقی صلاحیتیں نکھرتی ہیں۔

اِسحاق تیموری وائس چیئرمین نے طالبات کی شاندار کارکردگی پر انہیں اور اساتذہ کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر محکمہ تعلیم کا کام نظر آیا اور کام واقعة بہت معیاری دیکھا، نیز اس پر مختلف عملی مہارتوں، انسانی صلاحیتوں اور بشری رویوں پر تربیتی نصاب بہت خوب لگا، اس سے امید ہو چلی ہے کہ ان شاءاللہ مستقبل میں ہمارے نونہال بہت آگے ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہے اصل پاکستان کا منظر اور خاص کر کراچی کا حسن۔

اس موقع پر لیاقت آباد ٹاؤن کے دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

فرید رضا ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے کہا کہ چیرمین ؤ وائس چیئرمین کی طلباء وطالبات کو بہتر سہولیات،معاشرتی ماحول اور تفریحات مہیا کرنے کے لئے اپنی خصوصی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں یہ سائنسی نمائش کا انعقاد چیرمین ؤ وائس چیئرمین کی مثبت سوچ کا آئینہ دار ہے جبکہ محکمہ تعلیم لیاقت آباد ٹاؤن کے سپروائزرز، اساتذہ کرام اور طلباء و ملازمین کی انتھک کوششیں اس نمائش کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ سپروائزر اویس شمیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بچے داد کے مستحق ہے ، غیر نصابی سرگرمیوں سے بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکتا ہے ۔ سائنس ایگزیبیشن میں ان طلباء و طالبات نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کرڈالا  نمائش میں حصہ لینے والے تمام طلباء اور اسکولز کے تمام اسٹاف کی محنت و لگن اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ محکمہ تعلیم کے اساتذہ کرام اسی طرح طلباء کے تدریسی عمل کو بھی کامیابی کی منزل تک پہنچائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں