
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جن دو فلموں میں کام کرنے سے محروم رہا وہ دونوں ہٹ ہوگئیں۔
اداکار شاہ رخ خان کا عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلم ” ڈنکی” کے ڈائرکٹر راج کمار ہیرانی نے مجھے فلم ” منا بھائی ایم بی بی ایس” میں کام کی آفر کی جو میں نے اسکرپٹ پڑھے بغیر قبول کرلی
انہوں نے کہا کہ میں کمر کی تکلیف اور آپریشن کے باعث فلم نہ کرسکا جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔فلم ” پی کے” میں بھی کردار ادا کرنے کی حامی بھری تھی تاہم وہ بھی نہ کرسکا۔
شارخ خان کا کہنا تھا کہ فلم میں عامر خان نے وہی کردار کیا اور اس فلم کا شمار عامر خان کی کامیاب فلموں میں کیا جاتا ہے۔
