
حیدرآباد(بیورو: رپورٹ) اسریٰ یونیورسٹی شعبہ مئنجمنٹ سائنسز کے آخری سال کے طالب علم کی طرف سے پروجیکٹ نمائش کے لیے پیش کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے پروجکیٹس پیش کیئے۔
اسریٰ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی اور سابق پروپروفیسر ڈاکٹر حمد اللہ قاضی بی اے کے طالب علم بزنس پروجیکٹس کی نمائشی تقریب کا افتتاحی کیا اور طلبہ و طالبات کے بنائے گئے ماڈلز کا معائنا کیا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی اور سابق پروپروفیسر ڈاکٹر حمد اللہ قاضی نے خطاب میں کہا کہ ہم تمام طالب علموں کو داد دیتے ہیں جنہوں نے محنت اور محبت سے ماڈلس تیار کیے ہیں۔
ججز کے فیصلوں کے مطابق پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو شیلڈز اور انعامات دیے گئے۔
سید اظفر حسین، پروجیکٹ ڈائریکٹر نیسنل انکیوبیشن سینٹر حیدراباد، وقاص بن اظہر، شمالیه ناز پروجکیٹ کو آرڈینیٹر سمیڈیا، آئی ٹی سی گراسپ اور محمد نواز تنیو اسسٹنٹ پروفیسر صوفيزم یونیورسٹی بھٹ شاہ شامل تھے۔
