تعلق اچھا نہ ہو تو میاں بیوی عزت کے ساتھ راہیں جدا کرلیں، طوبیٰ انوار

طوبیٰ انوار نے نامور ٹی وی میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے زندگی میں آنے والی مشکلات سے نکلنے تک کے سفر کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ اور اداکارہ طوبیٰ انوار کا کہنا تھا کہ’اگر میاں بیوی کے درمیان اچھا تعلق قائم نہیں ہورہا تو بہتر ہے کہ وہ عزت کے ساتھ راہیں جدا کرلیں

ان کا کہنا تھا کہ کوئی شخص خوشی سے اپنا گھر برباد نہیں کرنا چاہتا، لوگوں کو صفائیاں دینے کے بجائے ماضی میں اپنے نجی مسائل خود حل کرنے کی کوشش کی

طوبیٰ انوار نے پورے پروگرام میں عامر لیاقت کو مخاطب نہیں کیا بلکہ بالواسطہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ طوبیٰ انور نے 2018 میں خاموشی سے مرحوم عامر لیاقت سے شادی کی تھی، بعد وہ اداکاری کے میدان میں بھی آئیں، تاہم 2022 میں انہوں نے خلع لے لی تھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں