اسرائیلی حملوں پرخاموشی، اُشنا شاہ مشہور شخصیات پربرس پڑیں

فوٹو بشکریہ گوگل

فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اپنی آواز بُلند کرنے والی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے ملالہ یوسف زئی سمیت تمام مشہور شخصیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا

گزشتہ شب سے غزہ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی، زمینی اور سمندری حملے جاری ہیں جس کے بعد غزہ کا دُنیا سے رابطہ منقطع ہے

اُشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئیٹر) پر تمام مشہور شخصیات اور فنکاروں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے پوسٹ میں کہا کہ “اُن تمام مشہور شخصیات، ثقافت سازوں، فلاح و بہبود پر اثر انداز ہونے والے، روشن خیالی پر اثر انداز کرنے والے، لائف کوچز، فلمی ستاروں، گلوکاروں، کھلاڑیوں، یوسفزئی، شیٹیوں کو یاد رکھیں، جو آج بھی اسرائیلی دہشتگردی پر خاموش ہیں”.

اشنا شاہ نے کہا کہ “جب انہیں بیرون ممالک مقیم افراد سے فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے تو فورا آواز اُٹھاتے ہیں لیکن آج وہ شاموش ہیں۔ “جب اس قتلِ عام کے بعد روشنی کا سورج طلوع ہوگا تو ہر کوئی ان شخصیات کی خاموشی کو یاد رکھے گا”۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں