
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد قاسم رشید کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق دہشت گرد قاسم رشید نے عاصم اور اسحاق نامی لوگوں کے ذریعے امجد صابری کا قتل کروایا۔
گرفتار دہشت گرد نے 4 رینجرز اہلکاروں کے قتل اور صدر پارکنگ پلازہ کے قریب 2 آرمی اہلکاروں کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش میں مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا، گرفتار دہشت گرد سے دستی بم، پستول اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔
یہ ملزم پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، گرفتار دہشت گرد نے جیل سے نیٹ ورک چلانے کا انکشاف کیا ہے۔
یاد رہے کہ 22 جون 2016 کو قوال امجد صابری کو قتل کردیا تھا۔
