
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان بشن سنگھ بیدی طویل عرصے سے بیمار تھے
گزشتہ سالوں میں ان کی کچھ سرجریاں بھی ہوئیں، تاہم پیر کو وہ اس دنیا سے چل بسے۔ بشن سنگھ بیدی نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 1966 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا، آخری ٹیسٹ 1979 میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
