غیر قانونی رہنے والوں کے خلاف منظم کارروائیاں ہونگی: آئی جی سندھ

آئی جی سندھ رفعت مختار نے کہا ہےکہ غیر قانونی طور پر رہنے والے رضاکارانہ طور پر چلے جائیں تو ٹھیک ورنہ انتہائی منظم کارروائیاں ہوں گی۔

نجی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں آئی جی سندھ رفعت مختار نے غیر ملکیوں کی حوالے سے کہا کہ جو رضاکارانہ طور پر چلے جائیں گے ٹھیک ہے ورنہ ایکشن ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے واضح ہدایات آگئی ہیں اور انتہائی منظم کارروائیاں کی جائیں گی۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ صرف افغانی ہی نہیں بلکہ بنگالی، برمی اور دیگر لوگ بھی غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔

رفعت مختار کا کہنا تھا کہ ان کی سربراہی میں موجود پولیس سیٹ اپ کو مختصر مدت کیلئے چنا گیا ہے جس کا مقصد الیکشن کرانا اور پولنگ اسٹیشنوں اور عملے کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں