
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کو فیول کی فراہمی بند کردی۔
واجبات کا تنازعہ شدت اختیار کرنے سے ملتان، سکھر اور گلگت ائیرپورٹ پر پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی۔
ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے پیر کو آپریٹ ہونے والی 14 پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔
دوسری جانب پی آئی اے کی پروازیں نہ چلنے سے موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی ائیرلائنز نے اندرون ملک کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
