
راولپنڈی: سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پی ٹی آئی رہنما پرویز الٰہی نے کہا کہا کہ جیل میں کھانا اچھا نہیں دیا جا رہا، فوڈ پوائزنگ ہوگئی ہے
جوڈیشل کمپلیکس میں صحافی کے سوال پر پرویز الہیٰ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کے باہر دیوار گروا دی۔
ان کا کہنا تھا کہ جیل میں کھانا اچھا نہیں دیا جا رہا، فوڈ پوائزنگ ہوگئی ہے، صحت اچھی نہیں ہے، بہت مشکل سے یہاں پہنچا ہوں۔
صحافی کے سوال پر پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گا، جیل اسی لیے کاٹ رہا ہوں۔
