ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی

فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: پاک بحریہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں ہوئی جس میں سبکدوش نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان نئے ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کی, ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا شرکا سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا پاک نیوی کی کمانڈ کرنا میرے لیے بہت  بڑا اعزاز تھا۔

سبکدوش ہونے والے نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہے اور پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کا مستقبل میں زندگیوں پر بہت گہرا عمل دخل ہو گا، ہمارے لیے مستقبل کے چیلنجز سامنے رکھتے ہوئے صلاحیت بڑھانا ناگزیر ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں