
معذور طالب علم نعمان بشیر نے اسپیشل ایجوکیشن بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
گورنمنٹ اسپیشل اسکول حافظ آباد کے طالب علم نعمان بشیر پیدائشی طور پر ٹانگوں سے معذور اور 8 سال زیر تعلیم ہے۔
سالانہ امتحان میں 1100 میں سے 758 نمبر حاصل کرکے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس انہیں اعزازی سرٹیفکیٹ اور میڈل دیا گیا۔
اس موقع پر نعمان بشیر نے بتایا کہ وہ اسکول سے واپس آکر اپنے والد کے ساتھ جوتے بنانے کا کام کرتا ہے تاکہ اپنی پڑھائی کے اخراجات پورے کر سکے۔
