بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں بھینس ڈیڑھ لاکھ روپے کا منگل سوتر کھاگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع واشم میں پیش آیا جہاں ایک بھینس ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے اور 20 گرام وزنی منگل سوتر کھا گئی۔
خاتون نے اپنا منگل سوتر سویا بین اور مونگ پھلی کے چھلکوں سے بھری ہوئی ایک پلیٹ میں رکھا تھا جسے وہ بعد میں نکالنا بھول گئی اور یہ پلیٹ بھینس کے ہتھے چڑھی جس پر بھینس نے چرتے ہوئے منگل سوتر بھی نگل لیا۔