
پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے نجی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں کہا کہ صوبے کے خودکش دھماکوں میں 75 فیصد خودکش حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ علی مسجد خودکش، باڑہ، ہنگو، باجوڑ اور پولیس لائینز خودکش حملہ اور بھی افغان شہری ملوث نکلے،خودکش حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس سے پتہ چلا کہ ان کا تعلق افغانستان سے تھا۔
آئی جی کی پی کا کہنا تھا کہ پشاور کی بڑی کاروباری شخصیات کو بھتہ کالز کا سراغ لگایاگیا، بھتے میں ملوث مقامی اور افغان دونوں گرفتار ہوئے ہیں۔
اختر حیات کا کہنا تھا تھ بھتہ خوروں کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے بھتہ کالز میں کمی آئی ہے، ایک سال قبل بھتہ کالز سے متعلق باقاعدہ ڈیٹا نہیں رکھا جاتا تھا۔
